ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی پال انسپکٹر گریش کا تبادلہ ؛ نئے سرکل انسپکٹر کے طورپر سمپت کمار کا تقرر

منی پال انسپکٹر گریش کا تبادلہ ؛ نئے سرکل انسپکٹر کے طورپر سمپت کمار کا تقرر

Thu, 08 Sep 2016 23:56:36    S.O. News Service

اڈپی 8/ستمبر (ایس او نیوز) بھاسکر شیٹی مرڈر کیس میں ملزمین کو فائدہ پہنچانے کے لئے تحقیقات میں سست روی اختیار کرنے اور صحیح ڈھنگ سے اپنی ذمہ داری ادا نہ کرنے کے الزام میں منی پال کے سرکل پولیس انسپکٹر کو اپنے عہدے سے ہٹانے اور دوسری جگہ اس کا ٹرانسفر کرنے کا مطالبہ عوام کی طر ف سے ہورہا تھا۔ اسی پس منظر میں اڈپی ضلع انچارج ویز پرمود مادھو راج نے وزارت داخلہ سے انسپکٹر ایس وی گریش کے خلاف اقداما ت کرنے کی تحریری سفارش کی تھی۔

مسٹر گریش کے تعلق سے الزامات کودیکھتے ہوئے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے گریش کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کرنے کے لئے اے ایس پی وشنو وردھن کو مقرر کیا تھا۔ پتہ چلاہے کہ وشنووردھن کی حقائق پر مبنی رپورٹ ملنے کے بعد ایس پی نے اگلے اقدام کے لئے یہ رپورٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس مغربی زون کو بھیج دی تھی۔آئی جی پی نے تازہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے مسٹر گریش کو منی پال سے باہر ٹرانسفر کردیا ہے اور اسے ڈسٹرکٹ کرائم انٹلی جنس بیوریو میں عارضی طور پر ذمہ داری ادا کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔مسٹرگریش کی جگہ اب منی پال کے نئے سرکل انسپکٹر کے عہدے پر مسٹر سمپت کمار کا تقرر کیا گیا ہے۔
 


Share: